☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حائضہ عورت مسجد کے باہر بیٹھ کر معتکف شخص کے سر کو چھو سکتی ہے اور اُس کی کنگھی کر سکتی ہے۔
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ← حائضہ عورت مسجد کے باہر بیٹھ کر معتکف شخص کے سر کو چھو سکتی ہے اور اُس کی کنگھی کر سکتی ہے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2232 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو مُوسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ كَانَ مُعْتَكِفًا فِي الْمَسْجِدِ فَتَجِيءُ عَائِشَةُ فَيُخْرِجُ رَأْسَهُ، فَتُرَجِّلُهُ، وَهِيَ حَائِضٌ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے تھے۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تشریف لاتیں تو آپ اپنا سر مبارک باہر نکالتے اور وہ آپ کی کنگھی کر دیتیں حالانکہ وہ حائضہ ہوتی تھیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2232]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 295، 2028، 2029، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 297، ومالك فى (الموطأ) برقم: 195، وابن الجارود فى "المنتقى"، 114، 449، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2230، 2231، 2232، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1359، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 274، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2467، والترمذي فى (جامعه) برقم: 804، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 633، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 897، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24675»