☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رمضان المبارک میں آرام دہ بستر پر نہ سونا مستحب ہے کیونکہ آرام دہ بستر پر سونے والے کو نرم و گداز اور آرام دہ بستر پر نہ سونے والے شخص کی نسبت گہری نیند آتی ہے اور وہ نفل نماز کے لئے بہت کم چاق و چوبند ہوتا ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ← رمضان المبارک میں آرام دہ بستر پر نہ سونا مستحب ہے کیونکہ آرام دہ بستر پر سونے والے کو نرم و گداز اور آرام دہ بستر پر نہ سونے والے شخص کی نسبت گہری نیند آتی ہے اور وہ نفل نماز کے لئے بہت کم چاق و چوبند ہوتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2216 صحیح ابن خزیمہ
الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ بِلالٍ ، عَمْرٌو وَهُوَ ابْنُ أَبِي عَمْرٍو ، الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ بِلالٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرٌو وَهُوَ ابْنُ أَبِي عَمْرٍو ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ رَمَضَانَ شَدَّ مِئْزَرَهُ، ثُمَّ لَمْ يَأْتِ فِرَاشَهُ حَتَّى يَنْسَلِخَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب رمضان المبارک شروع ہو جاتا تو آپ اپنی کمر کس لیتے پھر آپ رمضان المبارک ختم ہونے تک اپنے بستر پر نہ آتے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2216]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2024، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1174، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2214، 2216، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 321، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1638، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1376، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1768، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8652، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24765، والحميدي فى (مسنده) برقم: 187»