☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اکیلے جمعہ کا روزہ رکھنے والے کو دن کا کچھ حصّہ گزر جانے کے بعد روزہ کھولنے کا حُکم دینا
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ← اکیلے جمعہ کا روزہ رکھنے والے کو دن کا کچھ حصّہ گزر جانے کے بعد روزہ کھولنے کا حُکم دینا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2162 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَعَبْدُ الأَعْلَى ، سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، سَعِيدٌ ، هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَبْدَةُ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَعَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ . ح وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ وَهِيَ صَائِمَةٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ:" أَصُمْتِ أَمْسِ؟" قَالَتْ: لا. قَالَ:" فَتَصُومِينَ غَدًا؟" قَالَتْ: لا. قَالَ:" فَأَفْطِرِي" . وَقَالَ هَارُونُ:" أَتُرِيدِينَ الصِّيَامَ غَدًا؟"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جمعہ کے دن سیدہ جویریہ بنتِ حارثہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے جبکہ اُنہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟“ اُنہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا صبح روزہ رکھو گی؟“ اُنہوں نے عرض کیا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر روزہ کھول دو۔“ جناب ہارون کی روایت میں ہے کہ ”کیا تم کل صبح روزہ رکھنا چاہتی ہو؟“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2162]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2162، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3611، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2766، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6889، والبزار فى (مسنده) برقم: 2350، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 7804، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 9333، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 3305»