☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ ہر مہینے کے تین روزے عمر بھر کے روزوں کے قائم مقام ہوں گے، خواہ یہ تین روزے مہینے کے شروع میں، مہینے کے وسط میں یا اس کے آخر میں رکھے جائیں
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ← اس بات کی دلیل کا بیان کہ ہر مہینے کے تین روزے عمر بھر کے روزوں کے قائم مقام ہوں گے، خواہ یہ تین روزے مہینے کے شروع میں، مہینے کے وسط میں یا اس کے آخر میں رکھے جائیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2130 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، شُعْبَةُ ، يَزِيدَ وَهُوَ الرِّشْكُ ، مُعَاذَةَ ، عَائِشَةَ
فَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ الرِّشْكُ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ : أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَصُومُ مِنَ الشَّهْرِ، أَوْ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ؟" قَالَتْ:" نَعَمْ". قَالَتْ: مِنْ أَيِّهِ؟ قَالَتْ:" لَمْ يَكُنْ يُبَالِي مِنْ أَيِّهِ صَامَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر مہینے روزے رکھتے تھے۔ یا کیا آپ ہر مہینے میں تین روزے رکھتے تھے؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ ہاں۔ انہوں نے پوچھا کہ کون سے دنوں میں رکھتے تھے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ آپ اس کی پروا نہیں کرتے تھے کہ کن دنوں کا روزہ رکھا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2130]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1160، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2130، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3654، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2453، والترمذي فى (جامعه) برقم: 763، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1709، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8538، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25767»