☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ سفر میں روزہ نہ رکھنے والا خادم، سفر میں روزہ رکھنے والے مخدوم سے بہتر و افضل ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← رمضان المبارک میں سفر کے دوران جن لوگوں کے لئے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے ان کے ابواب کا مجموعہ← اس بات کی دلیل کا بیان کہ سفر میں روزہ نہ رکھنے والا خادم، سفر میں روزہ رکھنے والے مخدوم سے بہتر و افضل ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2032 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، عَاصِمٍ ، مُوَرِّقٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ مُوَرِّقٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ , فَصَامَ بَعْضٌ، وَأَفْطَرَ بَعْضٌ , فَتَحَزَّمَ الْمُفْطِرُونَ وَعَمِلُوا , وَضَعُفَ الصُّوَّامُ عَنْ بَعْضِ الْعَمَلِ , فَقَالَ فِي ذَلِكَ:" ذَهَبَ الْمُفْطِرُونَ الْيَوْمَ بِالأَجْرِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک سفر میں تھے تو کچھ صحابہ نے روزہ رکھ لیا اور کچھ نے روزہ نہ رکھا۔ پس روزہ نہ رکھنے والوں نے ہمّت و احتیاط سے کام لیا اور خدمت کے کام انجام دیئے۔ جبکہ روزے دار کچھ کام کرنے سے کمزور و بے بس ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بارے میں فرمایا: ”آج روزہ نہ رکھنے والے اجر وثواب لے گئے ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2032]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1947، 2890، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1118، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1033، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2032، 2033، 2039، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3559، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2282، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2405، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5523، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2302، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12463»
حدیث نمبر: 2033 صحیح ابن خزیمہ
سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٌ ، مُوَرِّقٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ مُوَرِّقٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ , فَمِنَّا الصَّائِمُ، وَمِنَّا الْمُفْطِرُ , فَنَزَلْنَا مَنْزِلا فِي يَوْمٍ حَارٍّ شَدِيدِ الْحَرِّ , فَمِنَّا مَنْ يَتَّقِي الشَّمْسَ بِيَدِهِ , وَأَكْثَرُنَا ظِلا صَاحِبُ الْكِسَاءِ يَسْتَظِلُّ بِهَا الصَّائِمُونَ , وَقَامَ الْمُفْطِرُونَ , فَضَرَبُوا الأَبْنِيَةَ , وَسَقُوا الرِّكَابَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ذَهَبَ الْمُفْطِرُونَ الْيَوْمَ بِالأَجْرِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، ہم میں سے کچھ افراد روزے دار تھے اور کچھ نے روزہ نہیں رکھا تھا۔ تو ہم ایک سخت گرمی والے دن شدید گرمی میں ایک منزل پر اُترے۔ ہم میں سے کچھ لوگ اپنے ہاتھ سے سورج کی دھوپ سے بچ رہے تھے اور ہم میں سے زیادہ سائے والا وہ شخص تھا جس کے پاس چادر تھی اور روزے دار اس کے سائے میں جگہ لے رہے تھے۔ جن افراد نے روزہ نہیں رکھا تھا وہ اُٹھے اور اُنہوں نے خیمے نصب کیے اور سواریوں کو پانی پلایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ نہ رکھنے والے آج اجر وثواب لے گئے ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2033]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1947، 2890، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1118، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1033، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2032، 2033، 2039، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3559، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2282، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2405، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5523، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2302، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12463»