☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ جنابت جس کے بعد آپ نے طلوع فجر تک غسل مؤخر کردیا تھا اور روزہ رکھ لیا تھا، وہ جنابت جماع کی وجہ سے تھی، احتلام کے سبب سے نہیں تھی۔
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← روزے کی حالت میں ایسے مباح اور جائز اعمال کے ابواب کا مجموعہ جن کے بارے میں علمائے کرام کا اختلاف ہے← اس بات کی دلیل کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ جنابت جس کے بعد آپ نے طلوع فجر تک غسل مؤخر کردیا تھا اور روزہ رکھ لیا تھا، وہ جنابت جماع کی وجہ سے تھی، احتلام کے سبب سے نہیں تھی۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2013 صحیح ابن خزیمہ
يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، أَبِيهِ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمَّهِ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنَ النِّسَاءِ مِنْ غَيْرِ حُلْمٍ , ثُمَّ يَظَلُّ صَائِمًا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی بیویوں سے (ہمبستری) جنابت کی حالت میں صبح کرتے تھے، احتلام کی وجہ سے نہیں، پھر آپ روزہ رکھ لیتے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2013]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1925، 1930، 1931، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1109، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1016، وابن الجارود فى "المنتقى"، 431، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2009، 2010، 2011، 2013، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3486، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 183، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2388، والترمذي فى (جامعه) برقم: 779، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1703، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1829»