☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جماع کرنے والے کو اس دن کے بدلے ایک روزے کی قضا دینے کے حُکم کا بیان جس دن میں اس نے جماع کیا تھا۔ جبکہ اس کے پاس مذکورہ کفّارہ موجود نہ ہو۔ بشرطیکہ حدیث صحیح ہو۔ کیونکہ میرا دل اس روایت سے مطمئن نہیں ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← روزہ دار کا روزہ توڑنے والے افعال کے ابواب کا مجموعہ← جماع کرنے والے کو اس دن کے بدلے ایک روزے کی قضا دینے کے حُکم کا بیان جس دن میں اس نے جماع کیا تھا۔ جبکہ اس کے پاس مذکورہ کفّارہ موجود نہ ہو۔ بشرطیکہ حدیث صحیح ہو۔ کیونکہ میرا دل اس روایت سے مطمئن نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1954 صحیح ابن خزیمہ
يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نا حُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ وَقَعَ بِأَهْلِهِ فِي رَمَضَانَ , فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَالَ فِي آخِرِهِ:" فَصُمْ يَوْمًا، وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا الإِسْنَادُ وَهْمٌ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور وہ رمضان المبارک میں اپنی بیوی سے ہمبستری کر چکا تھا ـ پھر مکمّل حدیث بیان کی اور آخر میں فرمایا کہ تو (اس کی قضا میں) ایک روزہ رکھو اور اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرو۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ سند وہم ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1954]
تخریج الحدیث
«صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1936، 1937، 2600، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1111، وابن الجارود فى "المنتقى"، 421، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1943، 1944، 1945، 1949، 1950، 1951، 1954، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3523، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2390، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1671، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8136، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2303، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7063»
حدیث نمبر: 1955 صحیح ابن خزیمہ
أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو خَالِدٍ ، حَجَّاجٌ ، عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ
الْخَبَرُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، هُوَ الصَّحِيحُ لا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ. وَقَدْ رَوَى أَيْضًا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ مِثْلَ خَبَرِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ فِي خَبَرِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ , وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ , قَالَ هَارُونُ: قَالَ حَجَّاجٌ : وَأَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ , وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ، عَنِ الْحَجَّاجِ , عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ. حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الزُّهْرِيِّ شَيْئًا
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب فرماتے ہیں کہ مذکورہ بالا حدیث کی سند میں ابن شہاب زہری رحمه الله حمید بن عبدالرحمٰن سے بیان کریں تو یہ صحیح ہوگا۔ اور ابوسلمہ سے بیان کریں تو یہ صحیح نہیں ہوگا۔ جناب حجاج بن ارطاہ نے بھی یہ روایت ”عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده“ کی سند سے روایت کی ہے۔ امام ابن مبارک کہتے ہیں کہ حجاج بن اطاہ نے امام زہری رحمه الله سے کچھ نہیں سنا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1955]
تخریج الحدیث
«اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1955، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 9787»