☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سحری کھانے میں تاخیر کرنے کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← چاند اور ماہِ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ← سحری کھانے میں تاخیر کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1941 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، هِشَامٌ ، قَتَادَةُ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَكِيعٌ ، هِشَامٍ ، قَتَادَةَ ، بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، سَالِمُ بْنُ نُوحٍ ، عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، نا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، نا هِشَامٌ صَاحِبُ الدَّسْتُوَائِيِّ , نا قَتَادَةُ . ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتُوَائِيِّ , عَنْ قَتَادَةَ . ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , نا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ ، نا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ:" تَسَحَّرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ قُمْنَا إِلَى الصَّلاةِ" , قُلْتُ: كَمْ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ:" قَدْرُ قِرَاءَةِ خَمْسِينَ آيَةً" . مَعَانِي أَحَادِيثِهِمْ سَوَاءٌ , وَهَذَا حَدِيثُ وَكِيعٍ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سحری کی، پھر ہم نماز کے لئے اُٹھ گئے۔ میں نے پوچھا تو سحری کرنے اور نماز کے درمیان کتنا وقعہ تھا؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ پچاس آیات کی قراءت کرنے کی مقدار کے برابر وقفہ تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1941]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 575، 1921، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1097، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1941، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2154، والترمذي فى (جامعه) برقم: 703، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1694، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2176، 8221، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21986»
حدیث نمبر: 1942 صحیح ابن خزیمہ
سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْكِينٍ الْيَمَامِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، ثنا سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ بِلالٍ , عَنْ أَبِي حَازِمٍ، أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ، يَقُولُ: " كُنْتُ أَتَسَحَّرُ فِي أَهْلِي , ثُمَّ تَكُونُ سُرْعَةٌ بِي أَنْ أُدْرِكَ صَلاةَ الصُّبْحِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ سحری کھاتا پھر میں نماز فجر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ادا کرنے کے لئے جلدی کرتا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1942]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 577، 1920، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1942، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2177، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7533، والطبراني فى(الكبير) برقم: 5871، 5903»