☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ سحری پر صبح کے کھانے کا لفظ غداء بھی بول دیا جاتا ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← چاند اور ماہِ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ← اس بات کی دلیل کا بیان کہ سحری پر صبح کے کھانے کا لفظ غداء بھی بول دیا جاتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1938 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، يُونُسَ بْنِ سَيْفٍ ، الْحَارِثِ بْنِ زِيَادٍ ، أَبِي رُهْمٍ ، الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالُوا: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ سَيْفٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي رُهْمٍ ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو رَجُلا إِلَى السَّحُورِ , فَقَالَ:" هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ الْمُبَارَكِ" . وَقَالَ الدَّوْرَقِيُّ , وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَدْعُو إِلَى السَّحُورِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ الْمُبَارَكِ". وَزَادَا ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ عَلِّمْ مُعَاوِيَةَ الْكِتَابَ وَالْحِسَابَ، وَقِهِ الْعَذَابَ" . وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ: عَنْ مُعَاوِيَةَ , وَقَالَ:" هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ الْمُبَارَكِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا آپ ایک شخص کو سحری کھانے کی دعوت دے رہے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ” آؤ صبح کا مبارک کھانا کھاؤ ـ“ جناب الدورقی اور عبداللہ بن ہاشم کی روایت میں ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ماہ رمضان میں سحری کے کھانے کی دعوت دے رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آؤ مبارک صبح کا کھانا کھاؤ۔“ دونوں نے اپنی اپنی روایت میں یہ اضافہ بیان کیا ہے، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے اللہ، معاویہ کو قرآن اور حساب کرنا سکھا اور اسے عذاب سے بچا۔ جناب عبداللہ بن ہاشم، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آؤ صبح کا بابرکت کھانا کھاؤ۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1938]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1938، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3465، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2162، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2484، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2344، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8213، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17417»