☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ دوسری فجر جو ہم نے ذکر کی ہے وہ چوڑائی میں پھیلنے والی سفیدی ہے اور اس کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے - بشر طیکہ روایت صحیح ہو- کیونکہ میں عبداللہ بن نعمان کے بارے میں جرح وتعدیل نہیں جانتا- اور ملازم بن عمرو کے سوا اُن سے روایت کرنے والا کوئی شاگرد بھی مجھے معلوم نہیں ہے -
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← چاند اور ماہِ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ← اس بات کی دلیل کا بیان کہ دوسری فجر جو ہم نے ذکر کی ہے وہ چوڑائی میں پھیلنے والی سفیدی ہے اور اس کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے - بشر طیکہ روایت صحیح ہو- کیونکہ میں عبداللہ بن نعمان کے بارے میں جرح وتعدیل نہیں جانتا- اور ملازم بن عمرو کے سوا اُن سے روایت کرنے والا کوئی شاگرد بھی مجھے معلوم نہیں ہے -
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1930 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ النُّعْمَانِ السُّحَيْمِيُّ ، قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ ، طَلْقُ بْنُ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نا مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ النُّعْمَانِ السُّحَيْمِيُّ ، قَالَ: أَتَانِي قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ فِي رَمَضَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي طَلْقُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كُلُوا وَاشْرَبُوا، وَلا يَغُرَّنَّكُمُ السَّاطِعُ الْمُصْعِدُ، وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَعْتَرِضَ لَكُمُ الأَحْمَرُ". وَأَشَارَ بِيَدِهِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب طلق بن علی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(سحری) کھاتے اور پیتے رہو اور تم کو اوپر چڑھنے والی سفید روشنی دھوکے میں نہ ڈالے۔ اور تم کھاتے پیتے رہو حتّیٰ کہ تمہارے لئے سرخ دھاری واضح ہو جائے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1930]
تخریج الحدیث
«اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1930، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2348، والترمذي فى (جامعه) برقم: 705، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2188، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 9162»