☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شدید گرمی میں نماز جمعہ کو ٹھنڈا کرنے اور جلدی ادا کرنے کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب ( کا مجموعہ )← شدید گرمی میں نماز جمعہ کو ٹھنڈا کرنے اور جلدی ادا کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1842 صحیح ابن خزیمہ
إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ ، أَبُو خَلْدَةَ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
نا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو خَلْدَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، وَنَادَاهُ يَزِيدُ الضَّبِّيُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي زَمَنِ الْحَجَّاجِ، فَقَالَ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، قَدْ شَهِدْتَ الصَّلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَشَهِدْتَ الصَّلاةَ مَعَنَا، فَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي؟ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَدَّ الْبَرْدُ بَكَّرَ بِالصَّلاةِ، وَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ، أَبْرَدَ بِالصَّلاةِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابوخلدہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو سُنا جبکہ حجاج بن یوسف کے زمانہ اقتدار میں جمعہ کے دن جناب یزید الضبی نے اُنہیں پکارا تو کہا کہ اے ابوحمزہ، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ بھی نمازیں پڑھی ہیں اور ہمارے ساتھ بھی نماز جمعہ ادا کی ہے۔ تو آپ بتائیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کیسے ادا کرتے تھے؟ اُنہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سردی شدید ہوتی تو نماز جلدی ادا کرلیتے اور جب گرمی شدید ہوتی تو نماز کو ٹھنڈا کرلیتے - [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1842]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 906، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1842، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 498، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5759»