☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کا بیان کہ اگر کوئی شخص جمعہ والے دن اپنی جگہ سے اُٹھ جائے پھر واپس آجائے جبکہ اس کی جگہ پر کوئی دوسرا شخص بیٹھ چکا ہوتو وہ شخص بیٹھنے والے کی نسبت اس جگہ کا زیادہ حق رکھتا ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان ، خطبہ جمعہ ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں← اس بات کا بیان کہ اگر کوئی شخص جمعہ والے دن اپنی جگہ سے اُٹھ جائے پھر واپس آجائے جبکہ اس کی جگہ پر کوئی دوسرا شخص بیٹھ چکا ہوتو وہ شخص بیٹھنے والے کی نسبت اس جگہ کا زیادہ حق رکھتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1821 صحیح ابن خزیمہ
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ ، أَبُو بِشْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، سُهَيْلٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، سُهَيْلٌ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ ، وَحَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، كُلُّهُمْ، عَنْ سُهَيْلٍ ، وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ . ح وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَرْجِعُ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ" . زَادَ يُوسُفُ: ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ مِنْ مَجْلِسِهِ , فَجَلَسْتُ فِيهِ , فَعَادَ فَأَقَامَنِي أَبُو صَالِحٍ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنی جگہ سے اُٹھ جائے، پھر وہ واپس آجائے تو وہ اُس جگہ کا زیادہ حقدار ہے۔“ جناب یوسف نے یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ”پھر ایک شخص اپنی جگہ سے اُٹھ گیا تو میں اس کی جگہ پر بیٹھ گیا پھر وہ واپس آیا تو جناب ابوصالح نے مجھے اُٹھا دیا۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1821]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2179، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1821، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 588، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4853، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2696، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3717، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5983، 11957، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7683»