☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی ضرورت کے پیش آنے پر امام کا خطبہ منقطع کرکے منبر سے نیچے اُترنے کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان ، خطبہ جمعہ ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں← کسی ضرورت کے پیش آنے پر امام کا خطبہ منقطع کرکے منبر سے نیچے اُترنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1801 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ ، زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحُبَابِ ، حُسَيْنٍ وَهُوَ ابْنُ وَاقِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
نا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ ، نا زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحُبَابِ ، عَنْ حُسَيْنٍ وَهُوَ ابْنُ وَاقِدٍ , حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ , فَأَقْبَلَ الْحَسَنُ، وَالْحُسَيْنُ عَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَعْثُرَانِ وَيَقُومَانِ , فَنَزَلَ فَأَخَذَهُمَا فَوَضَعَهُمَا بَيْنَ يَدَيْهِ , ثُمَّ قَالَ:" صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، إِنَّمَا أَمْوَالَكُمْ وَأَوْلادُكُمْ فِتْنَةٌ رَأَيْتُ هَذَيْنِ فَلَمْ أَصْبِرْ"، ثُمَّ أَخَذَ فِي خُطْبَتِهِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو سیدنا حسن اور حسین رضی اللہ عنہما آگئے اّن دونوں نے سرخ رنگ کی قمیص پہنی ہوئی تھیں۔ وہ کپڑے میں پاؤں الجھنے سے کبھی گر جاتے اور پھر اُٹھ جاتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے اور اُنہیں اُٹھا لیا، پھر اُنہیں اپنے سامنے بیٹھا لیا اور فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، بلاشبہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزئش کا باعث ہیں۔ میں نے ان دونوں کو دیکھا تو میں صبر نہ کر سکا ـ“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا خطبہ شروع کر دیا - [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1801]
تخریج الحدیث
«تقدم۔۔۔، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1456، 1801، 1802، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6038، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1063، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1412، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1109، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3774، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3600، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5900، 12042، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23461»
حدیث نمبر: 1802 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَبُو تُمَيْلَةَ ، حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ بِمِثْلِهِ , وَقَالَ:" فَلَمْ أَصْبِرْ حَتَّى نَزَلْتُ فَحَمَلْتُهُمَا". وَلَمْ يَقُلْ: ثُمَّ أَخَذَ فِي خُطْبَتِهِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، اس درمیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ مذکورہ بالا روایت کی طرح بیان کیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو میں صبر نہ کرسکا حتّیٰ کہ میں منبر سے اُترا اور ان دونوں کو اُٹھالیا۔“ اور یہ الفاظ روایت نہیں کیے کہ پھر آپ نے دوبارہ خطبہ شروع کر دیا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1802]
تخریج الحدیث
«تقدم۔۔۔، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1456، 1801، 1802، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6038، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1063، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1412، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1109، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3774، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3600، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5900، 12042، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23461»