☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لوگوں کو جن باتوں کو علم نہ ہو، امام کو خطبے کے دوران بغیر سوال پوچھے بھی ان باتوں کی تعلیم دینے کی رخصت ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان ، خطبہ جمعہ ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں← لوگوں کو جن باتوں کو علم نہ ہو، امام کو خطبے کے دوران بغیر سوال پوچھے بھی ان باتوں کی تعلیم دینے کی رخصت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1797 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، يُونُسَ بْنِ إِسْحَاقَ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شِبْلٍ ، جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، نا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شِبْلٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ , فَقَالَ: " يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ مِنْ هَذَا الْبَابِ أَوْ مِنْ هَذَا الْفَجِّ مِنْ خَيْرِ ذِي يَمَنٍ , أَلا وَإِنَّ عَلَى وَجْهِهِ مَسْحَةَ مَلَكٍ" . قَالَ: فَحَمِدْتُ اللَّهَ عَلَى مَا أَبْلانِي
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب میں مدینہ منوّرہ آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ـ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس اس دروازے سے یا اس راستے سے یمن والوں کا بہترین شخص داخل ہوگا، آگاہ رہو اس کے چہرے پر بادشاہ کا نشان ہوگا۔“ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے اللہ تعالیٰ کے اس احسان اور نعمت پر اُس کا شکر ادا کیا ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1797، 1798، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7199، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1057، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8246، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5924، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19487»