☽ 7 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعہ کے دن امام کا منبر پر تشریف فرما ہوتے وقت لوگوں کو بیٹھنے کا حُکم دینا، اگر ولید بن مسلم اور ان کے نیچے والے راویوں نے اس سند میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا واسطہ یاد رکھا ہو کیونکہ ابن جریج کے شاگردوں نے یہ روایت عطاء کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً روایت کی ہے (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا واسطہ ذکر نہیں کیا)
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان ، خطبہ جمعہ ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں← جمعہ کے دن امام کا منبر پر تشریف فرما ہوتے وقت لوگوں کو بیٹھنے کا حُکم دینا، اگر ولید بن مسلم اور ان کے نیچے والے راویوں نے اس سند میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا واسطہ یاد رکھا ہو کیونکہ ابن جریج کے شاگردوں نے یہ روایت عطاء کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً روایت کی ہے (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا واسطہ ذکر نہیں کیا)
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1780 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، الْوَلِيدُ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نا الْوَلِيدُ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا اسْتَوَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، قَالَ لِلنَّاسِ:" اجْلِسُوا" , فَسَمِعَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ وَهُوَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَجَلَسَ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَالَ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے تو آپ نے لوگوں سے کہا: ”بیٹھ جاؤ۔“ تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے آپ کا یہ حُکم سنا جبکہ وہ مسجد کے دروازے پر تھے تو وہ (وہیں) بیٹھ گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے ابن مسعود (اندر) آجاؤ۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1780]
تخریج الحدیث
«حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1780، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1052، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5829»