☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [1763سے1764]
Sahih Ibn Khuzaimah
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← جمعہ کے لئے خوشبو لگانے ، مسواک کرنے اور ( اچھا ) لباس پہننے کے ابواب کا مجموعہ← احادیث: [1763سے1764]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 1763 Sahih Ibn Khuzaimah
الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، شُعَيْبٌ ، اللَّيْثُ ، ابْنِ عَجْلانَ ، سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَدِيعَةَ ، أَبِي ذَرٍّ
نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ ، نا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَدِيعَةَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَأَحْسَنَ الْغُسْلَ , ثُمَّ لَبِسَ مِنْ صَالِحِ ثِيَابِهِ , ثُمَّ مَسَّ مِنْ دُهْنِ بَيْتِهِ مَا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ , أَوْ مِنْ طِيبِهِ , ثُمَّ لَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَ اثْنَيْنِ كَفَّرَ اللَّهُ عَنْهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ قَبْلَهَا" . قَالَ سَعِيدٌ: فَذَكَرْتُهَا لِعُمَارَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، قَالَ: صَدَقَ , وَزِيَادَةُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا تو بہترین غسل کیا، پھر اپنا عمدہ لباس پہنا پھر گھر میں موجود تیل سے لگایا جتنا اللہ نے اُس کے مقدر میں لکھا تھا یا اپنی خوشبو لگائی، پھر (مسجد میں آ کر خود بیٹھنے کے لئے) دو افراد کے درمیان جدائی نہ ڈالے تو اللہ تعالیٰ اس کے اس جمعہ اور پچھلے جمعہ کے گناہ معاف کر دیتا ہے۔ جناب سعید مقبری کہتے ہیں کہ میں نے یہ روایت عمارہ بن عمرو بن حزم کو بیان کی تو اُنہوں نے فرمایا کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے سچ فرمایا ہے اور تین دن کے مزید گناہ معاف ہوںگے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1763]
تخریج الحدیث
«اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1763، 1764، 1812، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1078، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1097، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21940، 21970، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 479، والحميدي فى (مسنده) برقم: 138، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 5589»
Hadith No.: 1764 Sahih Ibn Khuzaimah
بُنْدَارٌ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنِ عَجْلانَ ، سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِيهِ
نا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَالَ لَنَا بُنْدَارٌ: أَحْفَظُهُ مِنْ فِيهِ , وَعَنْ أَبِيهِ، وَهَذَا عِنْدِي وَهْمٌ , وَالصَّحِيحُ: عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث سعید مقبری اپنے والد کے واسطے سے بیان کرتے ہیں جبکہ ہمیں جناب بندار نے بیان کیا کہ میں نے ان کے مُنہ سے یہ الفاظ یاد کیے ہیں، ”وَعَن أبيه“ یعنی یہ روایت سعید مقبری اور اُن کے والد ایک ہی استاد سے بیان کرتے ہیں ـ اور میرے نزدیک یہ بات وہم ہے ـ جبکہ صحیح یہی ہے کہ یہ روایت سعید مقبری اپنے والد سے بیان کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1764]
تخریج الحدیث
«اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1763، 1764، 1812، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1078، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1097، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21940، 21970، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 479، والحميدي فى (مسنده) برقم: 138، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 5589»