☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا اپنے حجرے میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔ اگر قتادہ نے یہ روایت مورق سے سنی ہو
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ← عورت کا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا اپنے حجرے میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔ اگر قتادہ نے یہ روایت مورق سے سنی ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1688 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ ، أَبِي الأَحْوَصِ ، عَبْدِ اللَّهِ
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صَلاةُ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتِهَا أَعْظَمُ مِنْ صَلاتِهَا فِي حُجْرَتِهَا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کی اپنے اندرونی کمرے میں نماز زیادہ اجر و ثواب والی ہے، اُس کی اپنے حجرے (بیرونی کمرے، برآمدے) میں پڑھی گئی نمازسے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ/حدیث: 1688]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1685، 1686، 1687، 1688، 1690، 1691، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5598، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 762، وأبو داود فى (سننه) برقم: 570، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1173، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5444، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 7696»