☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دوران سفر اندھیری رات میں نماز باجماعت چھوڑنا جائز ہے۔ اگرچہ رات ٹھنڈی اور بارش والی نہ ہو۔ گزشتہ باب میں مذکور حدیث جیسی حدیث کے بیان کے ساتھ۔
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← جس عذر کی بنا پر نماز باجماعت ترک کرنا جائز ہے ، ان ابواب کا مجموعہ← دوران سفر اندھیری رات میں نماز باجماعت چھوڑنا جائز ہے۔ اگرچہ رات ٹھنڈی اور بارش والی نہ ہو۔ گزشتہ باب میں مذکور حدیث جیسی حدیث کے بیان کے ساتھ۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q1656 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَإِنْ لَمْ تَكُنْ بَارِدَةً، وَلَا مَطِيرَةً بِمِثْلِ اللَّفْظِ الَّذِي ذَكَرْتُ فِي الْبَابِ قَبْلُ.
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1656 صحیح ابن خزیمہ
يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كُنَّا إِذَا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَكَانَتْ لَيْلَةٌ ظَلْمَاءُ أَوْ لَيْلَةٌ مَطِيرَةٌ أَذَّنَ مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ نَادَى: مُنَادِيهِ: أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں ہوتے اور رات اندھیری یا بارش والی ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مؤذن اذان دیتا یا منادی پکارتا ـ «‏‏‏‏أَن صَلُّوا فِيْ رِحَالِكُمْ» ‏‏‏‏ ”نماز اپنے اپنے ٹھکانوں اور۔ خیموں میں پڑھ لو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جِمَاعُ أَبْوَابِ الْعُذْرِ الَّذِي يَجُوزُ فِيهِ تَرْكُ إِتْيَانِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 1656]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 632، 666، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 697، ومالك فى (الموطأ) برقم: 236، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1655، 1656، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2076، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 653، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1060، 1061، 1062، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 937، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1897، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4564، والحميدي فى (مسنده) برقم: 717»