☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مقتدی کا پہلی صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا مستحب ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ← مقتدی کا پہلی صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا مستحب ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1563 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، أَبُو أَحْمَدَ ، مِسْعَرٌ ، ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا أَبُو أَحْمَدَ ، نا مِسْعَرٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ. ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ وَهَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ، قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ انْصَرَفَ:" رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ" . وَلَمْ يَقُلْ سَلْمٌ، حِينَ انْصَرَفَ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم آپ کی دائیں جانب کھڑے ہونا پسند کرتے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا: «‏‏‏‏رَبِّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» ‏‏‏‏ ”اے میرے پروردگار، مجھے اپنے عذاب سے اس دن بچانا، جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔“ جناب سلم بن جنادہ کی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ دعا) نماز سے فارغ ہو کر پڑھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1563]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 709، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1563، 1565، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 821، وأبو داود فى (سننه) برقم: 615، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1006، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3049، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18851»
حدیث نمبر: 1564 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، مِسْعَرٍ ، ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ ، أَبِيهِ
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كَانَ يُعْجِبُنَا أَنْ نُصَلِّيَ مِمَّا يَلِي يَمِينَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؛ لأَنَّهُ كَانَ يَبْدَأُ بِالسَّلامِ عَنْ يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دائیں جانب کھڑے ہوکر نماز پڑھنا پسند کرتے تھے کیونکہ آپ اپنی دائیں جانب سلام پھیرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1564]
تخریج الحدیث
«أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1564، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 2478»
حدیث نمبر: 1565 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَبُو أَحْمَدَ ، مِسْعَرٌ ، ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، ابْنِ الْبَرَاءِ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، نا مِسْعَرٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ الْبَرَاءِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ انْصَرَفَ:" رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم آپ کی دائیں طر ف کھڑے ہونا پسند کرتے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا «‏‏‏‏رَبِّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» ‏‏‏‏ ”اے میرے پروردگار، جس دن تو اپنے بندوں کو اُٹھائے گا، اس دن مجھے اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1565]
تخریج الحدیث
«تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 709، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1563، 1565، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 821، وأبو داود فى (سننه) برقم: 615، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1006، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3049، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18851»