☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صفوں کو برابر نہ کرنے کے بارے میں سختی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور سزا دلوں میں اختلاف ڈالنے کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ← صفوں کو برابر نہ کرنے کے بارے میں سختی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور سزا دلوں میں اختلاف ڈالنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1551 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَيَحْيَى ، شُعْبَةُ ، طَلْحَةَ الأَيَامِيَّ ، عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْسَجَةَ ، الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ
نا بُنْدَارٌ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَيَحْيَى ، قَالا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَلْحَةَ الأَيَامِيَّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْسَجَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يُحَدِّثُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا إِذَا قُمْنَا إِلَى الصَّلاةِ فَيَمْسَحُ عَوَاتِقَنَا وَصُدُورَنَا، وَيَقُولُ: " لا تَخْتَلِفْ صُدُورُكُمْ فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الأَوَّلِ" وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " زَيِّنُوا الْقُرْآنَ" . قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْسَجَةَ: كُنْتُ نَسِيتُ:" زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ"، حَتَّى ذَكَّرَنِيهِ الضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لاتے اور ہمارے کندھوں اور سینوں کو اپنے دست مبارک سے برابر کرتے اور فرماتے: ”تمہارے سینے مختلف (آگے پیچھے) نہیں ہونے چا ہئیں وگرنہ تمہارے دل بھی مختلف ہو جائیں گے۔ بیشک اللہ تعالیٰ پہلی صف والوں پر اپنی رحمت نازل فرماتا ہے اور اُس کے فرشتے اُن کے لئے رحمت و بخشش کی دعا کرتے ہیں۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن مجید کو (اپنی آوازوں کے ساتھ) زینت دو -“ جناب عبدالرحمان بن عوسجہ کہتے ہیں کہ میں یہ الفاظ بھول گیا تھا۔ ”قرآن مجید کو اپنی آوازوں کے سا تھ زینت دو“ حتّیٰ کہ ضحاک بن مزاحم نے مجھے یہ الفاظ یاد دلائے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1551]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 346، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1551، 1552، 1556، 1557، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 749، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1851، وأبو داود فى (سننه) برقم: 543، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1957، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 997، 1342، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2322، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18788»
حدیث نمبر: 1552 صحیح ابن خزیمہ
عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، أَبَا إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيَّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْسَجَةَ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
نا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا فَيَمْسَحُ عَلَى عَوَاتِقَنَا وَصُدُورِنَا، وَيَقُولُ: " لا تَخْتَلِفْ صُفُوفُكُمْ، فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الأَوَّلِ" ، أَوِ" الصُّفُوفِ الأُوَلِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (صف بندی کے وقت) ہمارے پاس تشریف لاتے۔ آپ ہمارے کندھوں اور سینوں کو اپنے دست مبارک سے درست کرتے اور فرماتے: ”تمہاری صفیں ٹیڑھی نہیں ہونی چاہیئں وگرنہ تمہارے دل بھی ٹیڑھے ہوجائیں گے۔ بیشک اللہ تعالیٰ پہلی صف یا پہلی صفوں پر اپنی رحمت نازل فرماتا ہے اور اس کے فرشتے ان کے لئے بخشش کی دعا کرتے ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1552]
تخریج الحدیث
«أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 346، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1551، 1552، 1556، 1557، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 749، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1851، وأبو داود فى (سننه) برقم: 543، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1957، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 997، 1342، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2322، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18788»