☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نابینا افراد کو نماز باجماعت میں حاضر ہونے کے حُکم کا بیان،
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← کتاب المسند سے اختصار کے ساتھ نماز میں امامت اور اُس میں موجود سنّتوں کی کتاب← نابینا افراد کو نماز باجماعت میں حاضر ہونے کے حُکم کا بیان،
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q1478 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَإِنْ خَافَ الْأَعْمَى هَوَامَّ اللَّيْلِ وَالسِّبَاعِ إِذَا شَهِدَ الْجَمَاعَةَ
اگرچہ نابینا شخص نماز میں حاضر ہونے کے لئے رات کے کیڑوں مکوڑوں اور درندوں سے خوف کھاتا ہو [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ/حدیث: Q1478]
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1478 صحیح ابن خزیمہ
عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ ، زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، نَا زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْمَدِينَةَ كَثِيرَةُ الْهَوَامِّ وَالسِّبَاعِ، قَالَ:" تَسْمَعُ حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ؟" قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" فَحَيَّ هَلا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، بلاشبہ مدینہ منوّرہ میں زہریلے کیڑے مکوڑے اور درندے بکثرت ہیں (تو کیا مجھے جماعت چھوڑنے کی رخصت ہے) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم «‏‏‏‏حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» ‏‏‏‏ اور «‏‏‏‏حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» ‏‏‏‏ (آؤ نماز کی طرف، دوڑو کامیابی کی طرف) کی آواز سنتے ہو؟“ میں نے جواب دیا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر(نماز باجماعت میں) حاضرہوا کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ/حدیث: 1478]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1478، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 908، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 850، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 926، وأبو داود فى (سننه) برقم: 553، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5028، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 3492»