☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خطبے میں دعا کرتے وقت منبر پر شہادت کی انگلی سے خطیب کے اشارہ کرنے اور اس کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے اُسے حرکت دینے کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← عیدالفطر ، عیدالاضحٰی اور جو اُن میں جو ضروری سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ← خطبے میں دعا کرتے وقت منبر پر شہادت کی انگلی سے خطیب کے اشارہ کرنے اور اس کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے اُسے حرکت دینے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1450 صحیح ابن خزیمہ
بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، ابْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
نَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" شَاهِرًا يَدَيْهِ قَطُّ يَدْعُو عَلَى مِنْبَرِهِ وَلا عَلَى غَيْرِهِ، وَلَكِنْ رَأَيْتُهُ يَقُولُ هَكَذَا: وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ يُحَرِّكُهَا" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ هَذَا أَبُو الْحُوَيْرِثِ مَدَنِيٌّ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنے منبر پر یا منبر کے علاوہ دعا کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کرتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی انگشت شہادت کو حرکت دے کر اشارہ کیا۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبدالرحمان بن معاویہ سے مراد ابوالحویرث مدنی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ، الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى، وَمَا يُحْتَاجُ فِيهِمَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1450]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1450، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 883، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1970، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1105، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5857، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23319، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7551، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 8532، 30288، والطبراني فى(الكبير) برقم: 6023»