☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مسجد میں تُھوکنا منع ہے جبکہ اسے دفن نہ کیا جائے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← مساجد کے فضائل ، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ← مسجد میں تُھوکنا منع ہے جبکہ اسے دفن نہ کیا جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1308 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو قُدَامَةَ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، وَاصِلٍ ، يَحْيَى بْنِ عُقَيْلٍ ، يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، أَبِي أَسْوَدَ الدِّيلِيِّ ، أَبِي ذَرٍّ
نَا أَبُو قُدَامَةَ ، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُقَيْلٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، عَنْ أَبِي أَسْوَدَ الدِّيلِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عُرِضَتْ عَلَيَّ أَعْمَالُ أُمَّتِي، حَسَنُهَا وَسَيِّئُهَا، فَوَجَدْتُ فِي مَحَاسِنِ أَعْمَالِهَا إِمَاطَةُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ، وَوَجَدْتُ فِي مَسَاوِي أَعْمَالِهَا النُّخَاعَةَ فِي الْمَسْجِدِ لا تُدْفَنُ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے میری اُمّت کے اچھے اور برے اعمال دکھائے گئے، میں نے ان کے عمدہ اور اچھے اعمال میں راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانے کا عمل دیکھا۔ اور ان کے برے اعمال میں مسجد میں تُھوک دیکھی جسے دبایا نہیں گیا تھا۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا/حدیث: 1308]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 553، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1308، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1640، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3683، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3647، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21950»