☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنا جائز ہے خواہ سواری کا منہ سوار سمیت جدھر بھی ہو
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ← سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنا جائز ہے خواہ سواری کا منہ سوار سمیت جدھر بھی ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1264 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو كُرَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو خَالِدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ" . وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ: يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ. وَقَالا: وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سواری آپ کو لیکر جس طرف بھی مُنہ کر لیتی۔ جناب عبداللہ بن سعید کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی سواری پر نماز پڑھتے رہے، خواہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سواری آپ کو لیکر جدھر بھی مُنہ کر لیتی۔ جناب ابوکریب اور عبداللہ بن سعید کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح نماز ادا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ عَلَى الدَّوَابِّ/حدیث: 1264]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1000، 1096، 1105، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 700، ومالك فى (الموطأ) برقم: 509، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1090، 1262، 1264، 1267، 1269، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2421، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3071، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 489، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2958، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2234، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1634، 1679، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4556»
حدیث نمبر: 1265 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، عَبْدُ الأَعْلَى ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنی سواری پر نماز پڑھتے دیکھا ہے، اُس کا مُنہ جدھر بھی ہوتا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ عَلَى الدَّوَابِّ/حدیث: 1265]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1093، 1097، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 701، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1265، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1555، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2255، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15912»