☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیٹھ کر نماز پڑھنے کے سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خصوصیت کا بیان جو اللہ تعالی نے اپنے مصطفیٰ کو عطا کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹھ کر ادا کی گئی نماز کا اجر و ثواب کھڑے ہوکر ادا کی گئی نماز کے برابر بنایا ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ← بیٹھ کر نماز پڑھنے کے سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خصوصیت کا بیان جو اللہ تعالی نے اپنے مصطفیٰ کو عطا کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹھ کر ادا کی گئی نماز کا اجر و ثواب کھڑے ہوکر ادا کی گئی نماز کے برابر بنایا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1237 صحیح ابن خزیمہ
يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، أَبُو مُوسَى ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سُفْيَانُ ، مَنْصُورٌ ، بُنْدَارٌ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، هِلالِ بْنِ يَسَافٍ ، أَبِي يَحْيَى ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ هِلالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي جَالِسًا، قُلْتُ: حُدِّثْتُ أَنَّكَ، تَقُولُ:" إِنَّ صَلاةَ الْجَالِسِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلاةَ الْقَائِمِ، قَالَ: أَجَلْ، وَلَكِنِّي لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ"، هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى، لَمْ يَقُلْ بُنْدَارٌ: قَالَ:" أَجَلْ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو میں نے عرض کی، مجھے بتایا گیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”بیشک بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا اجر ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے سے آدھا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“ لیکن میں تم میں سے کسی ایک شخص کی طرح نہیں ہوں، یہ ابوموسیٰ کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ جناب بندار نے یہ نہیں کہا کہ ” ہاں“۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَاعِدًا/حدیث: 1237]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 735، ومالك فى (الموطأ) برقم: 450، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1237، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1658، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1229، وأبو داود فى (سننه) برقم: 950، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4666، 13519، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6623»