☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چاشت کی نماز کو لیٹ کرنے کے استحباب کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ← چاشت کی نماز کو لیٹ کرنے کے استحباب کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1227 صحیح ابن خزیمہ
بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، سَعِيدٌ ، قَتَادَةَ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ ، زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبُ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ ، زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، نَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَى قَوْمٍ وَهُمْ يُصَلُّونَ الضُّحَى فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ حِينَ أَشْرَقَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلاةُ الأَوَّابِينَ إِذَا رَمِضَتِ الْفِصَالُ" . وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَحْوَهُ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
زید بن ارقم کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک قوم پر نکلے اس حال میں کہ وہ لوگ مسجد قباء میں سورج چڑھنے کے بعد چاشت کی نماز ادا کرر ہے تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اوّابین کی نماز اس وقت (پڑھنی چاہیے) ہے جب اونٹنی کا بچہ تپش محسوس کرے - امام ابوبکر رحمه الله نے زید بن ارقم سے دوسری سند کے ساتھ بھی اسی طرح کی حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الضُّحَى/حدیث: 1227]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 748، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1227، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2539، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1498، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4986، 4987، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19571»