☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
انسانی جوڑوں کی اس تعداد کا بیان جن پر صدقہ واجب ہوتا ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ← انسانی جوڑوں کی اس تعداد کا بیان جن پر صدقہ واجب ہوتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q1226 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الَّتِي تُجْزِئُ رَكْعَتَا الضُّحَى مِنَ الصَّدَقَةِ الَّتِي عَلَى تِلْكَ الْمَفَاصِلِ كُلِّهَا
اور چاشت کی دورکعت ان جوڑوں پر واجب صدقے سے کافی ہو جاتی ہیں [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الضُّحَى/حدیث: Q1226]
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1226 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ ، أَبِيهِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، أَبَا بُرَيْدَةَ
نَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بُرَيْدَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " فِي الإِنْسَانِ ثَلاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ مَفْصَلا، فَعَلَيْهِ أَنْ يَتَصَدَّقَ عَنْ كُلِّ مَفْصِلٍ مِنْهُ صَدَقَةً" قَالَ: وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" النُّخَامَةُ فِي الْمَسْجِدِ تَدْفِنُهَا أَوِ الشَّيْءُ تُنَحِّيهِ عَنِ الطَّرِيقِ، فَإِنْ لَمْ تَقْدِرْ فَرَكْعَتَا الضُّحَى تُجْزِئُكَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے: ”ہر انسان کے جسم میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں۔ اس پر واجب ہے کہ وہ ہر جوڑکا صدقہ ادا کرے - انہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے نبی (اتنا زیادہ) صدقہ کرنے کی طاقت کون رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں پڑی بلغم کو دفنا دے یا راستے سے (تکلیف دہ) کوئی چیز ہٹا دے، اگر تُو یہ بھی نہ کر سکے تو چاشت کی دو رکعت تجھے کفایت کر جائیں گی۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الضُّحَى/حدیث: 1226]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1226، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1642، 2540، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5242، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23464، 23504، والبزار فى (مسنده) برقم: 4417، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 99»