☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرتے ہوئے ہر رات سورہ بنی اسرائیل اور سورہ الزمر کی قرأت کرنا مستحب ہے۔
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← رات کی نفلی نماز ( تہجّد ) کے ابواب کا مجموعہ← نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرتے ہوئے ہر رات سورہ بنی اسرائیل اور سورہ الزمر کی قرأت کرنا مستحب ہے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q1163 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِنْ كَانَ أَبُو لُبَابَةَ هَذَا يَجُوزُ الِاحْتِجَاجُ بِخَبَرِهِ فَإِنِّي لَا أَعْرِفُهُ بِعَدَالَةٍ وَلَا جَرْحٍ
اگر ابولبابہ راوی کی حدیث سے دلیل لینا جائز ہو، کیونکہ مجھے اس کی تعدیل اور جرح کا علم نہیں ہے [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ بِاللَّيْلِ/حدیث: Q1163]
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1163 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، أَبُو لُبَابَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو لُبَابَةَ ، سَمِعَ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ مَا يُرِيدُ أَنْ يُفْطِرَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ مَا يُرِيدُ أَنْ يَصُومَ، وَكَانَ يَقْرَأُ كُلَّ لَيْلَةٍ بَنِي إِسْرَائِيلَ، وَالزُّمَرَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کر تی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (مسلسل نفلی) روزے رکھتے حتیٰ کہ ہم کہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ناغہ نہیں کرنا چاہتے، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (مسلسل) ناغہ کرتے حتیٰ کہ ہم کہنے لگتے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روزے رکھنا نہیں چاہتے - اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر رات سورہ بنی اسرائیل اور سورہ الزمر کی تلاوت کیا کرتے تھے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ بِاللَّيْلِ/حدیث: 1163]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1163، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3646، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2346، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2920، 3405، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25026»