☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رات کے قیام کا بیان، اگرچہ آدمی بیماری اور تکلیف میں مبتلا ہو، جبکہ وہ بیماری اور تکلیف کے باوجود قیام کرنے کی طاقت رکھتا ہو
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← رات کی نفلی نماز ( تہجّد ) کے ابواب کا مجموعہ← رات کے قیام کا بیان، اگرچہ آدمی بیماری اور تکلیف میں مبتلا ہو، جبکہ وہ بیماری اور تکلیف کے باوجود قیام کرنے کی طاقت رکھتا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1136 صحیح ابن خزیمہ
عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ ، مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، ثَابِتٌ ، أَنَسٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ شَيْئًا، فَلَمَّا أَصْبَحَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَثَرَ الْوَجَعِ عَلَيْكَ لَبَيِّنٌ، قَالَ:" أَمَا إِنِّي عَلَى مَا تَرَوْنَ بِحَمْدِ اللَّهِ قَدْ قَرَأْتُ الْبَارِحَةَ السَّبْعَ الطِّوَالَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کچھ تکلیف محسوس کی، جب صبح کی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کی گئی کہ اے اللہ کے رسول، بلاشبہ تکلیف کا اثر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بڑا واضح ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو، بیشک میں نے اس تکلیف کے باوجود الحمد للہ گزشتہ رات سات طویل سورتیں تلاوت کی ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ بِاللَّيْلِ/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1136، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 319، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1728، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1161، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3444، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 594»