☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نمازی کے آگے سے گزرنے پر شدید وعید
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نمازی کے سُترہ کے ابواب کا مجموعہ← اس بات کی دلیل کا بیان کہ نمازی کے آگے سے گزرنے پر شدید وعید
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
إِذَا كَانَ الْمُصَلِّي يُصَلِّي إِلَى سُتْرَةٍ، وَإِبَاحَةِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي إِذَا صَلَّى إِلَى غَيْرِ سُتْرَةٍ
اُس وقت ہے جب نمازی سُترہ رکھ کر نماز پڑھ رہا ہو۔ اور جب نمازی بغیر سُترہ کے نماز ادا کررہا ہو تو نمازی کے آگے سے گزرنا جائز ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: Q815]
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 815 صحیح ابن خزیمہ
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، كَثِيرِ بْنِ كَثِيرٍ ، أَبِيهِ ، الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" حِينَ فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ، أَتَى حَاشِيَةَ الْمَطَافِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَلَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الطَّوَّافِينَ أَحَدٌ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے طواف سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مطاف کے کنارے پر تشریف لائے اور دو رکعت نماز پڑھی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اور طواف کرنے والوں کے درمیان کوئی نہ تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: 815]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 815، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2363، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 939، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 757، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2016، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2958، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3535، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27884، والحميدي فى (مسنده) برقم: 588»