☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نمازی کے آگے سے گزرنے پر شدید وعید کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نمازی کے سُترہ کے ابواب کا مجموعہ← نمازی کے آگے سے گزرنے پر شدید وعید کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْوُقُوفَ مُدَّةً طَوِيلَةً انْتِظَارَ سَلَامِ الْمُصَلِّي خَيْرٌ مِنَ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ نمازی کے آگے سے گزرنے کی بجائے نمازی کے سلام پھیرنے کے انتظار میں طویل مدت کھڑے رہنا بہتر ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: Q813]
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 813 صحیح ابن خزیمہ
نَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، ثنا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: أَرْسَلَنِي زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ، أَسْأَلُهُ عَنِ الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي، مَاذَا عَلَيْهِ؟ قَالَ:" لَوْ كَانَ أَنْ يَقُومَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب بسر بن سعید بیان کرتے ہیں کہ زید بن خالد نے مجھے سیدنا ابوجہیم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں یہ پُوچھنے کے لئے بھیجا کہ نمازی کے آگے گزرنے سے گزرنے والے شخص کو کیا گناہ ہوتا ہے؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ اگر وہ چالیس (سال یا دن) تک کھڑا رہے تو یہ اُس کے لئے نمازی کے آگے گزرنے سے بہتر ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: 813]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 510، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 507، ومالك فى (الموطأ) برقم: 526، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 813، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2366، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 755، وأبو داود فى (سننه) برقم: 701، والترمذي فى (جامعه) برقم: 336، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1457، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 945، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3504، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17812»
حدیث نمبر: 814 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، أَبُو أَحْمَدَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَمِّي ، أَبِي هُرَيْرَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَمِّهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَخْبَرَنِي عَمِّي ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ناهُ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُكُمْ مَا فِي الْمَشْيِ بَيْنَ يَدَيْ أَخِيهِ مُعْتَرِضًا، وَهُوَ يُنَاجِي رَبَّهُ، كَانَ أَنْ يَقِفَ فِي ذَلِكَ الْمَكَانِ مِائَةَ عَامٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَخْطُوَ" هَذَا حَدِيثُ ابْنِ مَنِيعٍ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب اپنے دو اساتذہ کرام جناب احمد بن منیع اور محمد بن رافع کی سند سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول االلہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم میں سے کسی شخص کو اپنے بھائی کے آگے سے چوڑائی کے رخ میں گزرنے پر گناہ معلوم ہو جائے، جبکہ وہ اپنے رب سے مناجات کررہا ہو، تو اُسے ایک قدم بھی اُٹھانے سے سو سال تک اسی جگہ کھڑے رہنا زیادہ بہتر لگے۔“ یہ ابن منیع کی روایت ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: 814]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 814، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2365، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 946، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8959، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 87، والطبراني فى (الصغير) برقم: 420»