☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں اونٹ کو سُترہ بنانے کا بیان-
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نمازی کے سُترہ کے ابواب کا مجموعہ← نماز میں اونٹ کو سُترہ بنانے کا بیان-
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 801 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، أَبُو خَالِدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ" قَالَ نَافِعٌ: وَرَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنی سواری (اونٹ) کی طرف (اُسے سترہ بنا کر) نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ حضرت نافع رحمہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اور میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنی سواری کی طرف نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: 801]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 430، 507، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 502، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 801، 802، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2378، وأبو داود فى (سننه) برقم: 692، والترمذي فى (جامعه) برقم: 352، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1452، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3511، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4554»
حدیث نمبر: 802 صحیح ابن خزیمہ
الأَشَجُّ ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ
نَا بِهِ الأَشَجُّ ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَمْ يَذْكُرَا الرُّؤْيَةَ، وَقَالا: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي. قَالَ هَارُونُ: إِلَى رَاحِلَتِهِ، وَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: إِلَى بَعِيرِهِ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب اشج اور ہارون بن اسحاق نے اپنی روایت میں دیکھنے کا ذکر نہیں کیا، دونوں کہتے ہیں کہ (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اپنی سواری کی طرف (نماز پڑھتے تھے) اور ابوسعید کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے اونٹ کی طرف (سُترہ بنا کر نماز پڑھتے تھے) اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: 802]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 430، 507، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 502، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 801، 802، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2378، وأبو داود فى (سننه) برقم: 692، والترمذي فى (جامعه) برقم: 352، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1452، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3511، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4554»