☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک کپڑے کے کچھ حصّے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان جبکہ اس کپڑے کا کچھ حصّہ نمازی پر اور کچھ حصّہ کسی دوسرے شخص پر ہو
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ← ایک کپڑے کے کچھ حصّے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان جبکہ اس کپڑے کا کچھ حصّہ نمازی پر اور کچھ حصّہ کسی دوسرے شخص پر ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 768 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، مَيْمُونَةَ
أنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي وَعَلَيَّ مِرْطٌ، عَلَيَّ بَعْضُهُ وَعَلَيْهِ بَعْضٌ، وَأَنَا حَائِضٌ" . الْمِرْطُ أَكْسِيَةٌ مِنْ صُوفٍ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھتے جبکہ میرے اوپر ایک اُونی چادر ہوتی، اُس کا کچھ حصّہ میرے اوپر ہوتا اور کچھ حصّہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ہوتا حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 768]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 333، 379، 381، 517، 518، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 513، وابن الجارود فى "المنتقى"، 149، 195، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 768، 1007، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2329، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 272، وأبو داود فى (سننه) برقم: 369، 656، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 653، 958، 1028، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3341، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27446، والحميدي فى (مسنده) برقم: 312»