☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سخت گرمی اور شدید سردی سے بچنے کیلئے کپڑے پر سجدہ کرنا جائز ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ← سخت گرمی اور شدید سردی سے بچنے کیلئے کپڑے پر سجدہ کرنا جائز ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 675 صحیح ابن خزیمہ
يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، بِشْرُ بْنُ مُفَضَّلٍ ، غَالِبٌ الْقَطَّانُ ، بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَسٍ
نا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالا: نا بِشْرُ بْنُ مُفَضَّلٍ ، نا غَالِبٌ الْقَطَّانُ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ، فَإِذَا أَرَادَ أَحَدُنَا أَنْ يَسْجُدَ بَسَطَ ثَوْبَهُ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِّ، وَسَجَدَ عَلَيْهِ" . وَقَالَ الصَّنْعَانِيُّ:" فَإِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ أَحَدُنَا أَنْ يُمَكِّنَ وَجْهَهُ مِنَ الأَرْضِ بَسْطَ ثَوْبَهُ فَسَجَدَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم شدید گرمی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، تو جب ہم میں سے کوئی شخص سجدہ کرنے کا ارادہ کرتا تو وہ اپنا کپڑا شدید گرمی کی وجہ سے بچھا لیتا اور اس پر سجدہ کر لیتا۔ اور صنعانی کی روایت میں ہے، لہٰذا جب ہم میں سے کوئی شخص زمین پر اپنا چہرہ نہ جما سکتا تو وہ اپنا کپڑا بچھا کر اس پر سجدہ کر لیتا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 675]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 385، 542، 1208، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 620، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 675، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2354، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1115، وأبو داود فى (سننه) برقم: 660، والترمذي فى (جامعه) برقم: 584، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1376، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1033، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2104، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12151»
حدیث نمبر: 676 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّنْعَانِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، ابْنُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ صَامِتٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ صَامِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى فِي مَسْجِدِ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ، وَعَلَيْهِ كِسَاءٌ مُلْتَفٌّ بِهِ، يَضَعُ يَدَيْهِ، يَقِيهِ الْكِسَاءُ بَرَدَ الْحَصَا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت عبدالرحمان بن ثابت بن صامت اپنے والد بزرگوار اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنی عبدالاشھل کی مسجد میں نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایک چادر تھی جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لپٹے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے ہاتھ اس کے اوپر رکھتے، یہ چادر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کنکریوں کی ٹھنڈک سے محفوظ کرتی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 676]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 676، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1031، 1032، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2720، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19256، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 2743، والطبراني فى(الكبير) برقم: 1344»