☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سجدے میں دونوں پاوَں کی انگلیوں کو کھولنے اور ان کے کناروں کو قبلہ رخ کرنے کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ← سجدے میں دونوں پاوَں کی انگلیوں کو کھولنے اور ان کے کناروں کو قبلہ رخ کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 651 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَطَاءٍ ، أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ إِمْلاءً، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَحَدُهُمْ أَبُو قَتَادَةَ بْنُ رِبْعِيٍّ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ اعْتَدَلَ قَائِمًا"، وَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ:" ثُمَّ هَوَى إِلَى الأَرْضِ سَاجِدًا، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ جَافَى عَضُدَيْهِ عَنْ إِبْطَيْهِ، وَفَتَحَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت محمد بن عطاء سے روایت ہے وہ سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے اُنہیں دس صحابہ کرام میں سنا، اُن میں ایک سیدنا ابوفتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ بھی ہیں۔ وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اعتدال کے ساتھ کھڑے ہو جاتے۔ اور حدیث کا کچھ حصّہ بیان کر کے فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے کے لئے زمین کی طرف جُھکے پھر «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا، پھر اپنے دونوں بازوؤں کو اپنی بغلوں سے دور رکھا اور اپنے پاؤں کی اُنگلیوں کو کھولا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 651]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 828، وابن الجارود فى "المنتقى"، 215، 216، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 587، 588، 589، 608، 625، 637، 640، 643، 651، 652، 677، 681، 685، 689، 700، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1865، وأبو داود فى (سننه) برقم: 730، والترمذي فى (جامعه) برقم: 260، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 803، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2340، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24086»
حدیث نمبر: 652 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِصْرِيُّ ، شُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ يَحْيَى التُّجِيبِيَّ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ
نا أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ يَحْيَى التُّجِيبِيَّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ ، حَدَّثَهُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرُوا صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ : أَنَا كُنْتُ أَحْفَظَكُمْ لِصَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَأَيْتُهُ " إِذَا كَبَّرَ جَعَلَ يَدَيْهِ حِذَاءَ مَنْكِبَيْهِ، فَإِذَا رَكَعَ أَمْكَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ اسْتَوَى حَتَّى يَعُودَ كُلُّ فَقَارٍ مِنْهُ مَكَانَهُ، وَإِذَا سَجَدَ، وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلا قَابِضَهُمَا، وَاسْتَقْبَلَ بِأَصَابِعِ رِجْلَيْهِ الْقِبْلَةَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت محمد بن عمرو بن عطاء بیان کرتے ہیں کہ وہ صحابہ کرام کی ایک جماعت کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کے متعلق گفتگو کی۔ تو سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کو تم سب سے زیادہ یا د رکھنے والا ہوں (میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (نماز شروع کر نے کے لئے) «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کندھوں کے برابر (بلند) کیے۔ پھر جب رُکوع کیا تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں پر خوب جما کر رکھے۔ پھر اپنی کمر جُھکا لی۔ پھر جب اپنا سر مبارک اُٹھا یا تو بالکل سیدھے کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہر ہڈی اپنی جگہ لوٹ گئی۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں کو نہ زیادہ پھیلا کر رکھا اور نہ بالکل بند کر کے رکھا اور اپنے دونوں پاؤں کی انگلیوں کو قبلہ رُخ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 652]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 828، وابن الجارود فى "المنتقى"، 215، 216، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 587، 588، 589، 608، 625، 637، 640، 643، 651، 652، 677، 681، 685، 689، 700، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1865، وأبو داود فى (سننه) برقم: 730، والترمذي فى (جامعه) برقم: 260، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 803، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2340، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24086»