☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب نمازی سجدہ کرے تو ان اعضاء کی تعداد کا بیان جو نمازی کی نماز میں سجدہ کرتے ہیں
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ← جب نمازی سجدہ کرے تو ان اعضاء کی تعداد کا بیان جو نمازی کی نماز میں سجدہ کرتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 631 صحیح ابن خزیمہ
يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، اللَّيْثُ ، ابْنُ الْهَادِ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِذَا سَجَدَ الْعَبْدُ سَجَدَ مَعَهُ سَبْعَةُ آرَابٍ: وَجْهُهُ، وَكَفَّاهُ، وَرُكْبَتَاهُ، وَقَدَمَاهُ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے، ”جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ سات اعضاء بھی سجدہ کرتے ہیں۔ (یعنی) اس کا چہرہ اس کے دونوں ہاتھ، اس کے دونوں گھٹنے اور اس کے دونوں قدم۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 631]
تخریج الحدیث
«أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 631، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1921، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1093، وأبو داود فى (سننه) برقم: 891، والترمذي فى (جامعه) برقم: 272، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 885، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2686، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1789»