☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ظہر اور عصر کی نماز میں سری قرأت کرنے اور ان میں جہری قرأت نہ کرنے کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ← ظہر اور عصر کی نماز میں سری قرأت کرنے اور ان میں جہری قرأت نہ کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 505 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، أَبُو أُسَامَةَ ، الأَعْمَشِ ، عُمَارَةُ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، الأَعْمَشُ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الأَعْمَشِ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَعْمَشُ ، عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَبِي مَعْمَرٍ ، خَبَّابًا
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ عُمَيْرٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، نا الأَعْمَشُ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ . ح وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، قَالَ: سَأَلْنَا خَبَّابًا " أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قُلْنَا: بِأَيِّ شَيْءٍ عَلِمْتُمْ؟ قَالَ:" بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ" وَقَالَ الدَّوْرَقِيُّ، وَالْمَخْزُومِيُّ، وَأَبُو كُرَيْبٍ:" بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابومعمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں قراءت کرتے تھے۔ تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں (کرتے تھے) ہم نے عرض کی تو آپ کو کیسے معلوم ہوتا (کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قراءت کی ہے) انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی داڑھی کے ہلنے سے (ہمیں علم ہو جاتا تھا) اس حدیث کے راوی جناب دورقی، مخزومی اور ابوکریب نے ”آپ کی داڑھی کے ہلنے سے“ کے الفاظ روایت کیے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 505]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 746، 760، 761، 777، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 505، 506، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1826، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 535، وأبو داود فى (سننه) برقم: 801، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 826، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2400، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21441، والحميدي فى (مسنده) برقم: 156»
حدیث نمبر: 506 صحیح ابن خزیمہ
يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، الأَعْمَشُ ، بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، سُلَيْمَانَ ، عُمَارَةَ بْنَ عُمَيْرٍ
نا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ الدَّوْرَقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، وَقَالَ سَلْمٌ: عَنِ الأَعْمَشِ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ:" بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ". نا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، نا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ عُمَيْرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ: لِحْيَتِهِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب نے اپنے دو اساتذہ کرام جناب یعقوب الدورقی اور سلم بن جنادہ کی سند سے اعمش سے مذکورہ بالا روایت کی طرح روایت بیان کی ہے اور یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی داڑھی کے ہلنے سے ہمیں معلوم ہوتا تھا۔ امام صاحب نے اپنے استاد محترم جناب بشربن خالد العسکری کی سند سے روایت بیان کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی داڑھی سے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 506]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 746، 760، 761، 777، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 505، 506، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1826، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 535، وأبو داود فى (سننه) برقم: 801، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 826، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2400، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21441، والحميدي فى (مسنده) برقم: 156»