☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
‏(‏11‏)‏ بَابُ فَضْلِ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَصَلَاةِ الْعَصْرِ‏.‏
Sahih Ibn Khuzaimah
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← نماز کے احکام و مسائل← ‏(‏11‏)‏ بَابُ فَضْلِ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَصَلَاةِ الْعَصْرِ‏.‏
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 317 Sahih Ibn Khuzaimah
بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، إِسْمَاعِيلُ ، قَيْسٌ ، جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
نا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ ، نا قَيْسٌ ، قَالَ: قَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لا تُغْلَبُوا عَلَى صَلاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم طاقت رکھو کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے کی نماز (نماز فجر) اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز (نماز عصر) سے مغلوب نہ ہوجاؤ۔ (تو اُنہیں بروقت ضرور ادا کر لینا۔)“ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ/حدیث: 317]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 554، 573، 4851، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 633، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 317، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7442، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4729، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2551، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 177، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1712، 2216، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19497»
Hadith No.: 318 Sahih Ibn Khuzaimah
بُنْدَارٌ ، يَحْيَى ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ ، أَبِيهِ
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَقَبْلَ غُرُوبِهَا، حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ" ، وَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ: وَأَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوبکر بن عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے سورج طلوع ہونے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھی اللہ تعالیٰ اُس پر آگ حرام کر دیتا ہے۔“ اہل بصرہ میں سے ایک شخص نے کہا کہ میں نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ/حدیث: 318]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 634، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 318، 319، 320، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1738، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 470، أبو داود فى (سننه) برقم: 427، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2222، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17493»
Hadith No.: 319 Sahih Ibn Khuzaimah
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَنْ يَلِجَ النَّارَ مَنْ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ہرگز جہنؔم کی آگ میں داخل نہیں ہو گا جس نے سورج طلوع ہونے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھی۔“ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ/حدیث: 319]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 634، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 318، 319، 320، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1738، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 470، أبو داود فى (سننه) برقم: 427، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2222، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17493»
Hadith No.: 320 Sahih Ibn Khuzaimah
عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، شَيْبَانُ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عُمَارَةَ بْنَ رُوَيْبَةَ
نَاهُ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا شَيْبَانُ ، نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ رُوَيْبَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَنْ يَلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَلا غُرُوبِهَا" ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، فَقَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَأَنَا أَشْهَدُ بِأَنَّكَ سَمِعْتَهُ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سُنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے، ”کوئی شخص ہر گز آگ میں داخل نہیں ہو گا جس نے سُورج طلوع ہونے اور اُس کے غروب ہو نے سے پہلے نماز ادا کی۔“ تو اُن کے پاس اہل بصرہ میں سے ایک آدمی آیا تو اُس نے کہا کہ کیا آپ نے یہ فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سُنا ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ ہاں، تو اُس نے کہا کہ اور میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ بیشک آپ نے (اس فرمان کو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سُنا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ/حدیث: 320]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 634، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 318، 319، 320، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1738، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 470، أبو داود فى (سننه) برقم: 427، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2222، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17493»