عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، شَيْبَانُ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عُمَارَةَ بْنَ رُوَيْبَةَ
نَاهُ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا شَيْبَانُ ، نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ رُوَيْبَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَنْ يَلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَلا غُرُوبِهَا" ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، فَقَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَأَنَا أَشْهَدُ بِأَنَّكَ سَمِعْتَهُ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سُنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے، ”کوئی شخص ہر گز آگ میں داخل نہیں ہو گا جس نے سُورج طلوع ہونے اور اُس کے غروب ہو نے سے پہلے نماز ادا کی۔“ تو اُن کے پاس اہل بصرہ میں سے ایک آدمی آیا تو اُس نے کہا کہ کیا آپ نے یہ فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سُنا ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ ہاں، تو اُس نے کہا کہ اور میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ بیشک آپ نے (اس فرمان کو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سُنا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الصَّلَاةِ/حدیث: 320]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 634، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 318، 319، 320، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1738، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 470، أبو داود فى (سننه) برقم: 427، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2222، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17493»