☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بچّی کے پیشاب کو دھویا جائے گا اگرچہ وہ دودھ پیتی ہو اور اس کے اور دودھ پیتے بچّے کے پیشاب میں فرق کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نجاست کی وجہ سے کپڑوں کو دھو کر پاک صاف کرنے کے ابواب کا مجموعہ← بچّی کے پیشاب کو دھویا جائے گا اگرچہ وہ دودھ پیتی ہو اور اس کے اور دودھ پیتے بچّے کے پیشاب میں فرق کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 284 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ ، أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الأَسْوَدِ ، أَبِيهِ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَبُو مُوسَى
نا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي بَوْلِ الْمُرْضَعِ: " يُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلامِ، وَيُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ" . نا أَبُو مُوسَى بِمِثْلِهِ , وَزَادَ: قَالَ قَتَادَةُ:" هَذَا مَا لَمْ يَطْعَمَا الطَّعَامَ , فَإِذَا طَعِمَا غُسِلا جَمِيعًا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دودھ پیتے بچّے کے پیشاب کے متعلق فرمایا: ”بچّے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے گا اور بچّی کے پیشاب کودھویا جائے گا“ امام صاحب ابوموسیٰ سے اس طرح روایت کرتے ہیں کہ اور اس میں یہ اضافہ بیان کیا کہ قتادہ کہتے ہیں کہ یہ حُکم اُس وقت تک ہے جب تک وہ دونوں کھانا نہ کھاتے ہوں۔ پھر جب وہ دونوں کھانا کھانے لگیں تو دونوں کا پیشاب دھویا جائے گا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ تَطْهِيرِ الثِّيَابِ بِالْغَسْلِ مِنَ الْأَنْجَاسِ/حدیث: 284]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 284، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1375، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 591، وأبو داود فى (سننه) برقم: بدون ترقيم، 377، والترمذي فى (جامعه) برقم: 610، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 525، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4224، والدارقطني فى (سننه) برقم: 468، وأحمد فى (مسنده) برقم: 573»