☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مقیم اور مسافر شخص کے لیے موزوں پر مسح کرنے کے وقت کے تعین کابیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← موزوں پر مسح کرنے کے ابواب کا مجموعہ← مقیم اور مسافر شخص کے لیے موزوں پر مسح کرنے کے وقت کے تعین کابیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 194 صحیح ابن خزیمہ
الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَعْمَشُ ، الْحَكَمِ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، عَلِيًّا
نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَتِ: ائْتِ عَلِيًّا فَاسْأَلْهُ، فَإِنَّهُ أَعْلَمُ بِذَلِكَ مِنِّي، فَأَتَى عَلِيًّا فَسَأَلَهُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِذَاكَ، يَمْسَحُ الْمُقِيمُ يَوْمًا وَلَيْلَةً، وَالْمُسَافِرُ ثَلاثًا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت شریح بن هانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کے متعلق پوچھا تو اُنہوں نے فرمایا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور اُن سے پوچھو کیونکہ وہ اس کے متعلق مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ وہ (حضرت شریح) سیدنا علی رضی اللہ عنہ اُن کے پاس گئے اور اُن سے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق پوچھا تو اُنہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسح کرنے کا حُکم دیا کرتے تھے کہ مقیم شخص ایک دن رات اور مسافر تین دن رات مسح کرلے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ/حدیث: 194]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 276، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 194، 195، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1322، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 128، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 130، والدارمي فى (مسنده) برقم: 741، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 552، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1307، والدارقطني فى (سننه) برقم: 784، وأحمد فى (مسنده) برقم: 759»