☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے موزوں پر مسح کرنے کا بیان، اس شخص کے دعوے کے برعکس جو کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ مائدہ نازل ہونے سے پہلے موزوں پر مسح کیا تھا
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← موزوں پر مسح کرنے کے ابواب کا مجموعہ← سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے موزوں پر مسح کرنے کا بیان، اس شخص کے دعوے کے برعکس جو کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ مائدہ نازل ہونے سے پہلے موزوں پر مسح کیا تھا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 186 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، أَبُو أُسَامَةَ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، الأَعْمَشِ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَعْمَشُ ، الصَّنْعَانِيُّ ، خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، شُعْبَةُ ، سُلَيْمَانَ وَهُوَ الأَعْمَشُ ، إِبْرَاهِيمَ ، هَمَّامٍ ، جَرِيرًا
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نا أَبُو أُسَامَةَ . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، كِلاهُمَا، عَنِ الأَعْمَشِ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا الأَعْمَشُ . وَحَدَّثَنَا الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ وَهُوَ الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرًا بَالَ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ " فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى"، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا" ، هَذَا حَدِيثُ الصَّنْعَانِيِّ، وَلَمْ يَقُلِ الآخَرُونَ: رَأَيْتُ جَرِيرًا. وَفِي حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: وَكَانَ أَصْحَابَنَا يُعْجِبُهُمْ حَدِيثَ جَرِيرٍ، لأَنَّ إِسْلامَهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ. وَفِي حَدِيثِ وَكِيعٍ: كَانَ يُعْجِبُهُمْ حَدِيثُ جَرِيرٍ، إِسْلامُهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت ھمام بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، اُنہوں نے پیشاب کیا، پھر کھڑے ہوکر نماز پڑھی، اُن سے اس بارے میں پوچھا گیا (کہ آپ نے موزوں پر مسح کیوں کیا ہے) تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔ یہ صنعائی کی روایت ہے۔ باقی راویوں نے «‏‏‏‏رأيت جريراً» ‏‏‏‏ ”میں نے جریر کو دیکھا“ کے الفاظ بیان نہیں کئے۔ اب اسامہ کی روایت میں ہے کہ ابراہیم کہتے ہیں کہ ہمارے اصحاب کو سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث بڑی پسند تھی کیونکہ وہ سورہ مائدہ کے نزول کے بعد اسلام لاۓ تھے۔ اور وکیع کی راویت میں ہے کہ اُنہیں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث بہت پسند تھی کیونکہ وہ سورہ مائدہ نازل ہو نے کے بعد اسلام لائے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ/حدیث: 186]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 387، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 272، وابن الجارود فى "المنتقى"، 89، 90، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 89، 186، 187، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1335، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 608، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 51، وأبو داود فى (سننه) برقم: 154، والترمذي فى (جامعه) برقم: 93، 94، 611، 612، والدارمي فى (مسنده) برقم: 706، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 359، 543، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 526، والدارقطني فى (سننه) برقم: 741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19475»
حدیث نمبر: 187 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ ، أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ ، جَرِيرًا
نا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، نا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ ، أَنَّ جَرِيرًا بَالَ وَتَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَعَابُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ" . فَقِيلَ لَهُ: ذَلِكَ قَبْلَ الْمَائِدَةِ؟ قَالَ:" إِنَّمَا كَانَ إِسْلامِي بَعْدَ الْمَائِدَةِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت ابوزرعہ بن عمرو بن جریر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا اور وضو کیا، اور اپنے موزوں پر مسح کیا، تو لوگوں نے اُن پر عیب لگایا (‏‏‏‏یعنی اُن کے مسح کرنے کو ناپسندیدہ اور ناکافی سمجھا) تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اُن سے عرض کی گئی کہ (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا موزوں پر مسح کرنا) یہ تو سورۃ مائدہ کے نزول سے پہلے تھا؟ اُنہوں نے فرمایا کہ بیشک میں سورہ مائدہ کے نزول کے بعد ہی اسلام لایا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ/حدیث: 187]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 387، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 272، وابن الجارود فى "المنتقى"، 89، 90، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 89، 186، 187، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1335، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 608، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 51، وأبو داود فى (سننه) برقم: 154، والترمذي فى (جامعه) برقم: 93، 94، 611، 612، والدارمي فى (مسنده) برقم: 706، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 359، 543، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 526، والدارقطني فى (سننه) برقم: 741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19475»
حدیث نمبر: 188 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو مُحَمَّدٍ فَهْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَصْرِيُّ ، مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، الأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، هَمَّامٍ ، جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نا نا أَبُو مُحَمَّدٍ فَهْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَصْرِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " أَسْلَمْتُ قَبْلَ وَفَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْبَعِينَ يَوْمًا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت ھمام سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات سےچالیس دن پہلے اسلام لایا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ/حدیث: 188]
تخریج الحدیث
«أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 188، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) 6/299، بدون ترقيم»