☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گذشتہ مجمل روایت کی مفسر روایت کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← ان برتنوں کے متعلق ابواب کا مجموعہ جن سے وضو اور غسل کیا جاتا ہے ۔← گذشتہ مجمل روایت کی مفسر روایت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَمَرَ بِتَغْطِيَةِ الْأَوَانِي بِاللَّيْلِ لَا بِالنَّهَارِ جَمِيعًا
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے وقت برتن ڈھانپنے کا حُکم دیا ہے سارا دن یہ حُکم نہیں ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ الْأَوَانِي اللَّوَاتِي يُتَوَضَّأُ فِيهِنَّ أَوْ يُغْتَسَلُ/حدیث: Q129]
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 129 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرًا ، أَبُو حُمَيْدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو حُمَيْدٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحِ لَبَنٍ مِنَ النَّقِيعِ غَيْرَ مِخَمَّرٍ، فَقَالَ:" أَلا خَمَّرْتَهُ، وَلَوْ تَعْرِضُ عَلَيْهِ بِعُودٍ" . قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: إِنَّمَا أَمَرَ بِالأَبْوَابِ أَنَّ يُغَلَّقَ لَيْلا، وَإِنَّمَا أَمَرَ بِالأَسْقِيَةِ أَنْ يُخَمَّرَ لَيْلا، وَقَالَ الدَّارِمِيُّ: إِنَّمَا أَمَرَ بِالآنِيَةِ أَنْ تُخَمَّرَ لَيْلا، وَبِالأَوْعِيَةِ أَنْ تُوكَأَ لَيْلا، وَلَمْ يَذْكُرِ الأَبْوَابَ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس نقیع سے بغیر ڈھانپے دودھ کا پیالہ لیکر آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے ڈھانپا کیوں نہیں؟ اگرچہ چوڑائی کے رُخ لکڑی رکھ کر ہی ڈھانپتے۔“ ابو حمید فرماتے ہیں کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے وقت دروازے بند کرنے کا حُکم دیا ہے۔ اور رات کے وقت مشکیزوں کو ڈھانپنے کا حُکم دیا ہے۔ دارمی کی روایت میں ہے کہ بلا شبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے وقت برتنوں کو ڈھانپنے اور مشکیزوں کو باندھنے کا حُکم دیا ہے۔ اور دروازوں کا ذکر نہیں کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ الْأَوَانِي اللَّوَاتِي يُتَوَضَّأُ فِيهِنَّ أَوْ يُغْتَسَلُ/حدیث: 129]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2010، 2010، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 129، 130، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1270، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2177، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24097»
حدیث نمبر: 130 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، ابْنُ حَجَّاجٍ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبُو حُمَيْدٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ حَجَّاجٍ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ :" إِنَّمَا أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالأَسْقِيَةِ أَنْ تُوكَأَ لَيْلا، وَبِالأَبْوَابِ أَنْ تُغَلَّقَ لَيْلا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیشک نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے وقت مشکیزوں کے مُنہ باندھنے اور دروازے بند کرنے کا حُکم دیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ الْأَوَانِي اللَّوَاتِي يُتَوَضَّأُ فِيهِنَّ أَوْ يُغْتَسَلُ/حدیث: 130]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2010، 2010، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 129، 130، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1270، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2177، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24097»