☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن خزیمہ

حدیث نمبر: 744
کتب← صحیح ابن خزیمہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 744
مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ آدَمَ الْبَصْرِيُّ ، مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ ، أَبِيهِ
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ آدَمَ الْبَصْرِيُّ ، أنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنَّا نَغْدُو إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَجِيءُ الرَّجُلُ وَتَجِيءُ الْمَرْأَةُ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أَقُولُ إِذَا صَلَّيْتُ؟ قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي، وَارْزُقْنِي، فَقَدَ جَمَعَ لَكَ دُنْيَاكَ وَآخِرَتَكَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابومالک اشجعی اپنے والد بزرگوار سے روایت کرتے ہیں کہ ہم صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تو مرد اور عورتیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر پو چھتیں۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، جب میں نماز پڑھ لوں تو کون سی دعا پڑھوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پڑھا کرو“ «‏‏‏‏اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاھْدِنِی وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي» ‏‏‏‏ ”اے اللہ مجھے معاف فرما اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت عطا فرما اور مجھے عافیت سے نواز دے اور مجھے رزق عطا فرما دے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 744]
تخریج الحدیث
«أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 744، 848، والطبراني فى(الكبير) برقم: 8183»
پچھلی حدیث → (743) باب پر واپس ← اگلی حدیث (745)