☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن خزیمہ

حدیث نمبر: 258
کتب← صحیح ابن خزیمہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 258

Q258 حوالہ جات

وَإِنَّمَا اغْتَسَلَ اسْتِرَاحَةً مِنَ الْغَمِّ الَّذِي أَصَابَهُ فِي الْإِغْمَاءِ لِيُخَفِّفَ بَدَنَهُ وَيَسْتَرِيحَ‏.‏
بلکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بے ہوشی کی حالت میں پہنچنے والے غم سے سکون حاصل کرنے کے لیے غسل کیا تھا تاکہ آپ کا جسم مبارک معتدل اور پرسکون ہو جائے [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ غُسْلِ التَطْهِيرِ وَالِاسْتِحْبَابِ مِنْ غَيْرِ فَرْضٍ وَلَا إِيجَابٍ/حدیث: Q258]
مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، عَبْدَ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ أَوْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ: " صُبُّوا عَلَيَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ لَمْ تُحْلَلْ أَوْكِيَتُهُنَّ، لَعَلِّي أَسْتَرِيحُ فَأَعْهَدُ إِلَى النَّاسِ" ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَأَجْلَسْنَاهُ فِي مِخْضَبٍ لِحَفْصَةَ مِنْ نُحَاسٍ , وَسَكَبْنَا عَلَيْهِ الْمَاءَ مِنْهُنَّ حَتَّى طَفِقَ يُشِيرُ إِلَيْنَا أَنْ قَدْ فَعَلْتُنَّ , ثُمَّ خَرَجَ. ح نا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى نَحْوَهُ، وَقَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّزَّاقِ يَذْكُرُهُ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ نَحْوَهُ، غَيْرُ أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ:" مِنْ نُحَاسٍ" حِينَ جَعَلَ الْحَدِيثَ، عَنْ عُرْوَةَ بِلا شَكٍّ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی اس بیماری میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فوت ہو گئے تھے، فرمایا: ”مُجھ پر سات مشکیزوں سے پانی ڈالو جن کے سر بندھن کھولے نہ گئے ہوں۔ شاید کہ میں سکون پاؤں تو لوگوں کو وصیت کروں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے تانبے کے ٹب میں بٹھایا اور ان مشکیزوں میں سے پانی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پرڈالا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اشارہ کرنے لگے کہ تم نے تعمیل ارشاد کردی ہے۔ (یعنی رُک جاؤ) پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لےگئے، اما م صاحب اپنے استاد محمد بن یحییٰ سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں مگر اُنہوں نے «‏‏‏‏من نحاس» ‏‏‏‏ ”پیتل کا ٹب“ نہیں کہا، لیکن اُنہوں نے یہ روایت بیشک حضرت عروہ ہی سے بیان کی ہے۔ (جبکہ پچھلی سند میں عروہ یا عمرہ سے بیان کیا تھا)۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ غُسْلِ التَطْهِيرِ وَالِاسْتِحْبَابِ مِنْ غَيْرِ فَرْضٍ وَلَا إِيجَابٍ/حدیث: 258]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 198، 664، 665، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 418، وابن الجارود فى "المنتقى"، 13، 359، 361، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 123، 257، 258، 1616، 1618، 1620، 1621، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2116، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 512، والترمذي فى (جامعه) برقم: 362، 3496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1232، 1233، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1483، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5236»
پچھلی حدیث → (257) باب پر واپس ← اگلی حدیث (259)