☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن خزیمہ

حدیث نمبر: 129
کتب← صحیح ابن خزیمہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 129

Q129 حوالہ جات

وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَمَرَ بِتَغْطِيَةِ الْأَوَانِي بِاللَّيْلِ لَا بِالنَّهَارِ جَمِيعًا
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے وقت برتن ڈھانپنے کا حُکم دیا ہے سارا دن یہ حُکم نہیں ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ الْأَوَانِي اللَّوَاتِي يُتَوَضَّأُ فِيهِنَّ أَوْ يُغْتَسَلُ/حدیث: Q129]
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرًا ، أَبُو حُمَيْدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو حُمَيْدٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحِ لَبَنٍ مِنَ النَّقِيعِ غَيْرَ مِخَمَّرٍ، فَقَالَ:" أَلا خَمَّرْتَهُ، وَلَوْ تَعْرِضُ عَلَيْهِ بِعُودٍ" . قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: إِنَّمَا أَمَرَ بِالأَبْوَابِ أَنَّ يُغَلَّقَ لَيْلا، وَإِنَّمَا أَمَرَ بِالأَسْقِيَةِ أَنْ يُخَمَّرَ لَيْلا، وَقَالَ الدَّارِمِيُّ: إِنَّمَا أَمَرَ بِالآنِيَةِ أَنْ تُخَمَّرَ لَيْلا، وَبِالأَوْعِيَةِ أَنْ تُوكَأَ لَيْلا، وَلَمْ يَذْكُرِ الأَبْوَابَ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس نقیع سے بغیر ڈھانپے دودھ کا پیالہ لیکر آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے ڈھانپا کیوں نہیں؟ اگرچہ چوڑائی کے رُخ لکڑی رکھ کر ہی ڈھانپتے۔“ ابو حمید فرماتے ہیں کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے وقت دروازے بند کرنے کا حُکم دیا ہے۔ اور رات کے وقت مشکیزوں کو ڈھانپنے کا حُکم دیا ہے۔ دارمی کی روایت میں ہے کہ بلا شبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے وقت برتنوں کو ڈھانپنے اور مشکیزوں کو باندھنے کا حُکم دیا ہے۔ اور دروازوں کا ذکر نہیں کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ الْأَوَانِي اللَّوَاتِي يُتَوَضَّأُ فِيهِنَّ أَوْ يُغْتَسَلُ/حدیث: 129]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2010، 2010، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 129، 130، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1270، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2177، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24097»
پچھلی حدیث → (128) باب پر واپس ← اگلی حدیث (130)