مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سُفْيَانَ ، أَبُو مُوسَى ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانُ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ، تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، وَصَلَّى الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ" ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ فَعَلْتَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَفْعَلُهُ، قَالَ:" إِنِّي عَمْدًا فَعَلْتُهُ يَا عُمَرُ". هَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے۔ پھر جب فتح مکّہ کا دن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا اور ایک ہی وضو سے کئی نمازیں ادا کیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، (آج) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسا عمل کیا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پہلے نہیں کیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عمر، میں نے ایسا جان بوجھ کر کیا ہے۔“ (یہ بتانے کے لیے کہ وضو باقی ہو تو ہر نماز کے لیے دوبارہ وضو کرنا ضروری نہیں ہے۔) یہ عبدالرحمان بن مہدی کی روایت ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْوُضُوءِ/حدیث: 12]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 277، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 12، 13، 14، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1706، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 133، وأبو داود فى (سننه) برقم: 172، والترمذي فى (جامعه) برقم: 61، والدارمي فى (مسنده) برقم: 685، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 510، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 579، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23432»