☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن خزیمہ

حدیث نمبر: 1124
کتب← صحیح ابن خزیمہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 1124

Q1123 حوالہ جات

ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّهُمَا تُصَلَّيَانِ وَالْإِمَامُ يُصَلِّي الْفَرِيضَةَ
اس شخص کے قول کے بر خلاف جو کہتا ہے کہ امام کے فرض ادا کرنے کے دوران انہیں ادا کیا جاسکتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: Q1123]
حدیث نمبر: 1124 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ الْقُرَشِيُّ ، وَكِيعٌ ، صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَبُو عَمَّارٍ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، أَبِي عَامِرٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: وَلَمْ أُصَلِّ الرَّكْعَتَيْنِ، فَرَآنِي وَأَنَا أُصَلِّيهِمَا، فَنَهَانِي، فَجَذَبَنِي، أُقِيمَتِ الصَّلاةُ وَقَالَ:" تُرِيدُ أَنْ تُصَلِّيَ لِلصُّبْحِ أَرْبَعًا؟" قِيلَ لأَبِي عَامِرٍ يَعْنِي صَالِحَ بْنَ رُسْتُمَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ. حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ : نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَقُمْتُ أُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَجَذَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:" أَتُصَلِّي الْغَدَاةَ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ (فرض) نماز کی اقامت ہوگئی اور میں نے دو سنّتیں ادا نہیں کی تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دیکھا کہ میں دو سنّتیں ادا کررہا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے منع کیا اور مجھے کھینچا اور فرمایا: ”تم صبح کی چار رکعات پڑھنا چاہتے ہو؟ ابوعامر صالح بن رستم سے پوچھا گیا، کیا یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمائی تھی؟ تو اُنہوں نے کہا کہ ہاں۔ جناب ابن ابی ملکیہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا: (صبح کی) نماز کی اقامت ہو گئی تو میں نے کھڑے ہوکر دو سنّتیں ادا کرنی شروع کر دیں - تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے پکڑ کر کھینچا اور فرمایا: ”کیا تم صبح کی چار رکعات پڑھو گے؟“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1124]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1124، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2469، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1158، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2764، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4617، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2162»
پچھلی حدیث → (1123) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1125)