☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن خزیمہ

حدیث نمبر: 1019
کتب← صحیح ابن خزیمہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 1019

Q1019 حوالہ جات

وَوَضْعِ الْيَدِ عَلَى الْأَنْفِ كَيْ يُتَوَهَّمَ النَّاسُ أَنَّهُ رَاعِفٌ لَا مُحْدِثٌ حَدَثًا مِنْ دُبُرٍ
اور ناک پر ہاتھ رکھنے کا بیان تاکہ دیگر نمازی خیال کریں کہ اس کی نکسیر پھوٹ پڑی ہے، نہ کی اس کی ہوا خارج ہوگئی ہے [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الصَّلَاةِ عَلَى الْبُسُطِ/حدیث: Q1019]
حدیث نمبر: 1019 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الْبِرْيَانِيُّ ، عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَنَسٍ ، عَائِشَةَ
نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الْبِرْيَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ فِي الصَّلاةِ فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى أَنْفِهِ وَلْيَنْصَرِفْ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی شخص کا وضو نماز کے دوران ٹوٹ جائے تو اُسے چاہیے کہ اپنا ہاتھ اپنی ناک پر رکھے اور نماز سے نکل جائے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الصَّلَاةِ عَلَى الْبُسُطِ/حدیث: 1019]
تخریج الحدیث
«صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 246، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1019، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2238، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 660، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1114، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1222، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3430، والدارقطني فى (سننه) برقم: 585»
پچھلی حدیث → (1018) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1020)