☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بیان کا کہ منادی کا قول "اے اہل جہنم، کوئی موت نہیں" اس وقت ہوگا جب موحدین اس سے نکل جائیں گے، اللہ ہمیں اس سے نکلنے والوں میں سے بنائے اگر وہ ہمیں اس سے پہلے سلامتی نہ دے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل← جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بیان کا کہ منادی کا قول "اے اہل جہنم، کوئی موت نہیں" اس وقت ہوگا جب موحدین اس سے نکل جائیں گے، اللہ ہمیں اس سے نکلنے والوں میں سے بنائے اگر وہ ہمیں اس سے پہلے سلامتی نہ دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7475 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عُبَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" لأَعْلَمُ آخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ خُرُوجًا مِنَ النَّارِ، وَآخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولا الْجَنَّةَ: رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ حَبْوًا، فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ: اذْهَبْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيَأْتِيهَا، فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلأَى، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ وَجَدْتُهَا مَلأَى، فَيَقُولُ لَهُ: اذْهَبْ فَارْجِعْ، فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيَأْتِيهَا، فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلأَى، فَيَرْجِعُ إِلَيْهِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ وَجَدْتُهَا مَلأَى، فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ: اذْهَبْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَإِنَّ لَكَ مِثْلَ الدُّنْيَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِ الدُّنْيَا، فَيَقُولُ: أَتَسْخَرُ بِي، أَوْ تَضْحَكُ بِي وَأَنْتَ الْمَلِكُ"، قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: وَكَانَ يُقَالُ: إِنَّ ذَلِكَ الرَّجُلَ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں جہنم سے نکلنے والے آخری جنتی کو جانتا ہوں اور جنت میں داخل ہونے والے آخری جنتی کو جانتا ہوں۔ ایک شخص جہنم سے گھسٹتا ہوا نکلے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ۔ وہ جنت میں آئے گا، تو اسے یہ محسوس ہوگا کہ وہ بھر چکی ہے۔ وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں نے اسے پایا ہے کہ وہ بھر چکی ہے۔ پروردگار اس سے فرمائے گا: تم واپس جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ۔ وہ اس میں آئے گا تو اسے لگے گا کہ وہ بھر چکی ہے۔ وہ واپس پروردگار کی بارگاہ میں جائے گا اور عرض کرے گا: اے پروردگار! میں نے اسے پایا ہے کہ وہ بھر چکی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تم جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ، تمہیں دنیا اور دنیا کا دس گنا مزید ملتا ہے۔ وہ عرض کرے گا: کیا تو میرا مذاق اڑا رہا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کیا تو مجھ پر ہنس رہا ہے، جبکہ تو بادشاہ ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مسکراتے ہوئے دیکھا یہاں تک کہ آپ کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے۔ ابراہیم نامی راوی کہتے ہیں: یہ بات کہی جاتی ہے کہ یہ جنت کے سب سے کم مرتبے کے شخص کا عالم ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7475]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6571، 7511، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 186، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7427، 7430، 7431، 7475، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2595، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4339، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3665» «رقم طبعة با وزير 7432»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (7388). تنبيه!! رقم (7388) = (7431) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (7388). تنبيه!! رقم (7388) = (7431) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين